40

”خواجہ اجمیر تصوف کانفرنس” کا انعقاد

لاہور (بیوروچیف) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے 811ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں منعقدہ ” خواجہ اجمیر تصوف کانفرنس” مورخہ 28جنوری2023بروز ہفتہ وقت 10:00بجے صبح ہجویری ہال داتا دربار لاہور میں منعقدہو گی جبکہ اسی روز بعد از دوپہرسماع ہال داتا دربار میں محفل سماع کا اہتمام بھی ہو گا۔عرس حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے سلسلہ کی اہم تقریب حجرہ اعتکاف کو غسل مبارک مورخہ29جنوری2023 ء بروز اتوار بوقت8:00بجے صبح دیا جائے گا۔ میاں ابرار احمد سیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب،ڈاکٹرطاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اور مذہبی وعلمی شخصیات ان تقریبات میں شرکت فرما ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں