39

درسی کتب کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت کرتے ہیں

فیصل آباد(پ ر)اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم عمربلال پنسوتہ نے کہاہے کہ درستی کتب کی قیمتوں میں 110فیصد اضافہ کی شدیدمذمت کر تے ہو ئے کہاہے کہ کتابوں کی قیمت میں اضا فے کے با عث تعلیم انتہائی مہنگی ہوجائیگی۔ قیمتو ں میں ا ضا فے کے نتیجے میں 100 روپے ما لیت کی کتب 210 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ غیر ملکی کتابوں کا کو ر س جسکی قیمت 7000 ہزار روپے تھی اضافے کے ساتھ 12 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کتابوں کی قیمتوں میں 110 فیصد اضافے کے باعث درسی کتب غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو کر رہ گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں