57

دلبرداشتہ نوجوان کی ٹرین تلے آ کر خودکشی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمن آباد کے علاقہ کالج روڈ پر حالات سے تنگ نوجوان نے ٹرین تلے آ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جوالانگر کا رہائشی 39 سالہ آصف ولد محمد شریف نے گھریلو ومعاشی حالات سے تنگ آ کر کالج روڈ پر ریلوے پٹڑی کے قریب چہل قدمی کر رہا تھا کہ جب ٹرین اسکے قریب پہنچی تو وہ پٹڑی پر لیٹ گیا اور ٹرین کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا، تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں