ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)ڈی ایس پی صدر حافظ محمد عدنان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر انور خٹک نے کاروائی کرتے ہوئے چوری شدہ2دنبے برآمدکرکے دو ملزمان گرفتارکرلئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ محمد عدنان خان کی ہدایت پر ایس ایچ او صدر محمد انور خٹک قیادت میں صدر پولیس نے 24جنوری 2023کو ڈیرہ بنوں روڈ سے 4 شاخ دنبے چوری کرنے کی رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے جدید سائنسی بنیادوں پر ملزمان شہزاد ولد اکبر اور پپو ولد ایوب اقوام کھوکھر ساکنان سی آر بی سی چوک کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 2 جانور(دنبے)برآمد کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کردیا۔
34