یاکوتسک(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی ایک وفاقی خودمختار اکائی سخا جمہوریہ کا دارالحکومت یاکوتسک کرہ ارض کا سب سے سرد شہر ہے جہاں درجہ حرارت منفی50ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا لیکن معمولات زندگی پھر بھی رواں دواں ہے۔ ایسے حیرت انگیز شہر اور یہاں کے باسیوں کے معمولات زندگی پر مشتمل وائرل ہونے والی تصاویر نے سب کو حیران کریا۔روس کے مشرق بعید کے پرما فراسٹ پر ماسکو سے 5,000 کلومیٹر کی دوری پر واقع یاکوتسک کے باسیوں کے لیے جمادینے والی سردی کا موسم معمولات زندگی میں آڑے نہیں آتا، یہاں کے باسی اس سخت موسم سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اس میں جینے کا ڈھنگ سیکھ چکے ہیں۔
30