46

دھان کی فصل غذائی ضروریات سمیت زرمبادلہ کے حصول کاذریعہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دھان پاکستان کی اہم ترین فصل ہے یہ ملکی آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ زرمبادلہ کے حصول کا اہم ذریعہ بھی ہے ۔پاکستان کو دنیا میں چاول برآمد کرنیوالے ممالک میں اہم مقام حا صل ہے اور یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ گز شتہ سال دھان کے زیر کاشت رقبہ میں ریکارڈ ا ضافہ ہوا ۔ گزشتہ سال پنجاب میں 65 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر دھان کی فصل کاشت کی گئی ۔ جس سے 60 ہزار ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوئی اور دھان کی برآمد سے اربوں ڈالر زر کا قیمتی زرمبادلہ کا حصول ممکن ہوا۔ حکومت پنجاب چاول کی پیداوار میں اضافہ اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کر ر ہی ہے۔ ز ر عی ایمرجنسی پروگرام کے تحت د ھا ن کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی پروگرام پر بھی عملد رآمد جاری ہے۔ اس پر و گر ام کے تحت دھان کے زیر کاشت رقبہ میں اضا فہ کے لیے کا شتکا ر و ں کو فنی رہنمائی اور ترغیبات فراہم کی جارہی ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار ا یڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ز راعت (فا رم اینڈ ٹر یننگ )، پنجاب ، ڈاکٹر ا شتیاق حسین نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں پیداو ا ر ی منصوبہ برائے دھان 2023-24 کی منظو ر ی بارے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں