35

دھند کے باعث 2بسوں میں تصادم ‘ خاتون سمیت 5افراد زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)دھند کے باعث دو بسوں میں تصادم کے نتیجہ میںخاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔معلوم ہواہے کہ بس نمبر9237ایف ڈی ایس گوجرہ سے مسافروں کو لے کر فیصل آباد کی جانب جا رہی تھی جبکہ بس نمبر 7497ایل ای ایس فیصل آباد سے وگجرہ کی طرف آرہی تھی کہ شدید دھند کی وجہ سے پینسرہ روڈپر واقع شوگرملزکے قریب یاک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہو ئے دونوں کی آپس میں ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میںٹوبہ ٹیک سنگھ کی کومل زوجہ طیب اوراختر،فیصل آباد کے عامر،لیاقت اور بلال شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر انہیں ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیا۔جہاں پر انہیں طبی امدادکی فراہمی جارہی ہے۔تھانہ صدر پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں