30

دہشتگردی نے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا

فیصل آباد(پ ر)مرکزی جمعیت اہلحد یث پاکستان کے صوبائی امیر علامہ عبدالر شید حجا زی ,حافظ محمد یونس آزاد, سید سبطین شاہ نقوی, خالد محمود اعظم آبادی ,مہر محمد عبداللہ, قا ری محمد ار شد, چوہدری عمرفاروق گجر, حافظ نعما ن طور او ر دیگر نے پشاور پولیس لائن کی مسجد میں خودکش دھما کے میں پولیس ملازمین سمیت 100 کے قریب بے گناہ افراد کی شہادت 170 .سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی نے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے,پشاور پولیس لائن مسجد میں خودکش حملہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے, قوم پہ درپے سانحات سے دوچار ہے, ایک بار پھر دہشتگردی کی جنگ ہم پر مسلط کی جارہی ہے, دہشتگردی ایک ناسور ہے جن کا قلع وقمع کرنا پوری قوم کی آواز ہے,مسجد میں خود کش حملہ بربریت اور سفاکیت کی انتہا ہے, دہشت گرد مسلمان تو دور کی بات انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں, یہ بھیڑے ہیں جو کہ انسانی روپ میں لوگوں کی ز ند گیوں سے کھیل رہے ہیں،دہشتگرد ملک کی بنیاد و ں کو کھوکھلا کرنے اور افراتفری پھیلانے کی مذموم کو ششوں میں مصروف ہے،خانہ خدا میں لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے حقدار نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں