409

دی پنجاب سکول سسٹم کا 10رمضان تک مفت کتابیں دینے کا اعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دی پنجاب سکول سسٹم مدینہ ٹائون کیمپس کا رمضان پیکیج کا اعلان ششم تا نہم کلاس کی طالبات کو عشرہ رحمت میں مفت کتابیں فراہم کی جائیں گی ،پاکستان میں شرح خواندگی کو بڑھانے کے لیے دی پنجاب سکول سسٹم سنگ میل ثابت ہوگا،دی پنجاب سکول سسٹم مدینہ ٹائون کیمپس فیصل آباد کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے اور رمضان المبارک کی حقیقت اور فضیلت کو پانے کے لیے چھٹی ساتویں اٹھویں اور نویں جماعت کی نئی داخل ہونے والی طالبات کے لیے عشرہ رحمت 10 رمضان المبارک تک مفت کتابیں مہیا کرے گا. ہر کلاس کی 10- 10 طالبات کو مفت کتابیں دی جائیں گی لہذا پہلے ائیے اور پہلے مفت کتابیں پائیے۔ ادارہ ہذا کے پرنسپل اسلم حیات کموکا نے کہا والدین اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اور پاکستان میں شرح خواندگی کو بڑھانے کے لیے دی پنجاب سکول سسٹم مدینہ ٹان کیمپس فیصل اباد کی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے بچوں کو لکھا پڑھا کر مملکت خدادا پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام میں شامل کروانے کی جدو جہد میں مصروف عمل رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں