47

راجباہ ترکھانی میں ناقص بھل صفائی پر کسانوں کا احتجاج

مریدوالہ(نا مہ نگار)راجباہ ترکھانی میں بھل صفائی کے ناقص ہونے پر کسانوں کا احتجاج ٹھیکیدار اور سب انجینئر کے خلاف کاروائیکا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مریدوالہ اور کھدروالہ سے گزرنے والے راجباہ ترکھانی کی بھل صفائی کے لیے محکمہ انہار کی جانب سے ٹھیکہ دیا گیا تھا لیکن ٹھیکیدار نے برائے نام بھل صفائی کی ہے جسکے خلاف علاقہ کے کاشتکاروں اور زمینداروں چوہدری ندیم قادر نمبردار،چوہدری بلال قیوم نمبردار ،صوفی زاہد ،ملک شاہد ،محمد اعجاز اور دیگر نے ایکسین انہار فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے صفائی کو بہتر طریقے سے کرنیکا مطالبہ کیاہے کاشتکاروں کے مطابق ٹھیکیدار نے کئی ایک مقامات سے صفائی کی ہی نہیں ہیں دوسری طرف ٹھیکیدار نے الزامات کی تردید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں