کمالیہ(نامہ نگار) لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں رانا انتظار حسین کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے سماجی رہنما رانا غلام مصطفیٰ منج نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں رانا انتظار حسین ایڈووکیٹ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔
37