26

رانا ثناء اﷲ خاں کی مرحوم علامہ سعید احمد اسعد کی رہائشگاہ پر آمد

فیصل آباد (پ ر) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خاں مفکر اسلام’ جگر گوشہ فقیہہ العصر’ منا ظر اسلام اور کئی مذہبی و دینی کتب کے مصنف ‘معروف سکالر’رئیس جامعہ امینیہ رضویہ فیصل آ باد ممتاز عالم دین پروفیسرعلامہ سعید احمد اسعد مرحوم کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے برادر اصغر علامہ محمد کریم سلطانی’ مولانا محمد مسعود احمد حسان’ان کے صاحبزادگان علامہ محمد ذیشان سعید’ مولانا محمد اشرف سعید اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے علامہ سعید احمد اسعد مرحوم کی طویل مذہبی’ دینی’ سماجی و فلاحی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کی ناگہانی وفات حسرت آیات پر گہرے دکھ’ دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔رانا ثنااللہ خاں نے کہا کہ ان کے والد محترم فقیہہ العصر سیدی قبلہ مفتی محمد امین مرحوم نے بھی دین کی جس عظیم خدمت کا آغاز کیا تھا اسے مولانا محمد سعید احمد اسعد نے نہ صرف بھرپور طریقے سے جاری رکھا بلکہ ان کے خاندان کے چشم و چراغ آئندہ بھی ان کا تسلسل جاری و ساری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں