25

ریسکیو1122کی ٹیم نے زخمی کی رقم بھائی کے حوالے کردی

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی ) ریسکیو1122 اہلکار خدمت خلق کیساتھ ساتھ د یانتداری اور امانت داری میں بھی پہلے نمبر پر ‘ گز شتہ شب سرکلر روڈ نزد گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکو ل نمبر 4 کے قریب کار ایکسیڈنٹ میں زخمی ہو نے والے شیخ عبدالجبار کو حادثے کے بعد ریسکیو1122 ٹیم نے ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ہسپتال منتقل کیا تھا ‘ اس دوران انکا قیمتی سامان کنٹرول روم میں جمع کروا دیا تھا، جو کہ ریسکیو1122 کنٹرول نے مبلغ سات لاکھ نوے ہزار (790000)روپے نقدرقم، قیمتی سامان،اہم دستاویزات استعمال کی بہت سی چیزیں وغیرہ زخمی شخص کے بھائی شیخ عبدالقدوس کے حوالے کر دیں، جس پر زخمی شخص کے رشتہ داروں نے ریسکیو اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور ریسکیو1122 ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں