35

زمیندار کے ڈیرے سے مویشی چوری کر لئے گئے

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے زمیندار کے ڈیرہ سے قیمتی مویشی چوری کر لئے۔معلوم ہواہے کہ نواحی چکنمبر352ج ب کے انور نے اپنی دو بھینس ،ایک گائے اوردو بکریاں اپنی حویلی میں باند رکھے تھے کہ نامعلوم چور اس کے مویشی چوری کر کے فرارہو گئے۔تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو واردات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں