31

زکو ٰ ة کمیٹیاں تحلیل ‘ ایک لاکھ 44ہزار مستحقین امداد کے منتظر

لاہور(بیوروچیف)مہنگائی نے غریب کو نئے مالی سال میں زکوة سے بھی محروم کرکے رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی 25 ہزار سے زائد زکوة کمیٹیاں تحلیل ہونے سے پنجاب بھر کے ایک لاکھ 44 ہزار مستحقین امداد کے منتظر ہیں،مستحقین کو فنڈز کی آخری قسط گزشتہ سال اپریل میں ملی تھی جس میں بیوگان،نابینا اور معذور افراد کو گزشتہ ماہ رمضان میں گزارہ الاؤنس دیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق زکوٰة و عشر پنجاب کی جانب سے نابینا افراد کو 2 ہزار اور دیگر مستحقین کو1500روپے ماہانہ گزارہ الاؤنس دیا جاتا ہے ، محکمہ زکوة و عشر پنجاب حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق زکوة کمیٹیاں تحلیل کی گئیں ہیں،مرکز سے فنڈز ملتے ہی ایڈمنسٹریٹر تعینات کرکے مستحقین کو فنڈز جاری کیے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں