36

زہریلا کھانا کھانے سے ماں باپ اور بیٹی کی حالت غیر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زہریلا کھانا کھانے سے ماں باپ اور بیٹی کی حالت غیر جبکہ گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے نوجوان بری طرح جھلس گیا، ریسکیو1122 نے بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ روڈ کے علاقہ کوثر آباد کے رہائشی 46 سالہ لطیف ولد صدیق کے گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگ گئی، آگ کو بجھاتے ہوئے لطیف بری طرح جھلس گیا جبکہ سمندری کے علاقہ مہندی ٹائون گلی نمبر9 کے رہائشی انوار الحق ولد غلام نبی نے مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 50سالہ انوار الحق’ اسکی اہلیہ 45 سالہ نورین اور 7 سالہ بیٹی نور کی حالت غیر ہو گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹرز انکی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں