61

سابقہ حکومت کے بحرانوں پر قابو پانے کیلئے وقت درکار ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت اس سے ہر گز انکاری نہیں کہ ملک وقوم مشکلات اور مہنگائی سے دو چار اور لوگوں پر زندگی اجیرن ہو رہی ہے مگر اس بحران سے نکلنے کے لئے وقت درکار ہے کیونکہ عمران اینڈ کمپنی نے ایسی تباہی پھیلائی ہے کہ اس کا اندازہ لگانا ممکن نہیں اس کے باوجود حکومت بد دل نہیں اور دن رات مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کا ماضی گواہ ہے کہ ملک وقوم کو خوشحالی کے راستے پر گامزن کر کے بجلی و گیس سمیت تمام بحران ختم کر دیئے تھے مگر سازشیں اسے لے بیٹھیں اور موجودہ حالات میں انتخابات کے خواب وہی دیکھ سکتا ہے جسے ملکی سالمیت سے پیار نہ ہو ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے مہنگائی کے نام پر قبل از وقت الیکشن کے لئے احتجاجی تحریک شروع کی ہے حالانکہ مہنگائی سمیت دیگر تمام بحرانوں کا ذمہ دار وہ خود ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں