38

سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی بہتر بنائی جائے’ اسلم بھلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدرحاجی محمد اسلم بھلی نے شہر میں صحت و صفائی کی موجودہ صورتحال اور ابلتے گٹروں پر گہری تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے شہر کے رہائشی علاقوں میں پھیلی ہوئی گندگی اور اسکی بدبو نے علاقوں کو نہ صرف تعفن زدہ کر دیا ہے جبکہ بدبو اور گندگی کی وجہ سے علاقوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہمحکمہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورواسا کی ناقص کار کردگی کا نوٹس لیا جائے۔ حاجی محمد اسلم بھلینے کہا کہ فلتھ ڈپو سے ملحقہ سڑکوں پر کوڑا لے کر آنے والی گاڑیاں آدھا کوڑا سڑکوں پر بکھیر تی جاتی ہیں مگر کو ئی ان کو اٹھانے کی زحمت گوارا نہیں کرتا اور یہ گندگی سارا دن اڑ اڑ کر آلودگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ بیماریاں پھیلانے کا بھی موجب بنتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ محکمہ کے ذمہ داراں سے اس کی سختی سے باز پر س بھی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں