ساہیوال(بیوروچیف) انتظامیہ کے ذمہ داران کی ملی بھگت کے باعث اندرون شہر سمیت ضلع بھر کے علاقوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس و ایل پی جی گیس ریفلنگ کا دھندہ عروج پر، معمولی سی چنگاری بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے،انتظامیہ کے ذمہ داران کارروائیاں کرنے کی بجائے خاموش تماشائی، شہریوں کا، ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ شہر سمیت ضلع بھر میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کی بھرمار،شہریوں کی جان و مال کو خطرات لاحق، جبکہ ذمہ داران کارروائیاں کرنے کی بجائے کسی بڑے حادثے کا انتظار کرنے میں مصروف ہیں۔غیر قانونی منی پٹرول پمپس شہر کے گنجان آباد علاقوں میں قائم ہو چکے ہیں یہ غیر قانونی دھندہ دکان میں چھوٹی سی مشین لگا کر کھلے عام جاری ہے ان غیر قانونی دھندہ کرنے والوں کے اڈوں پر آگ بجھانے والے آلات اور نہ ہی کسی قسم کے حفاظتی اقدامات موجود ہیں چھوٹی سی چنگاری یا شارٹ سرکٹ سے پیدا ہونے والے شعلے کے نتیجے میں آگ بھڑکنے اور اس آگ کی لپیٹ میں قریبی دکانات ومکانات بھی آسکتے ہیں
45