83

ساہیوال میں برائلر مرغی کاگوشت عوام کی پہنچ سے باہر

ساہیوال(بیوروچیف) برائلر مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے،550 روپے سے زائد فی کلو گوشت ہونے سے عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا، عام آدمی نے سر پکڑ لئے، دوکاندار بھی پریشان۔غریب انسان کی خوراک برائلر مرغی کا گوشت عوام کی دسترس سے باہر ہو گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ کے موقع پر مرغی کے گوشت نے غربت کو ڈھانپ رکھا تھا اور مہمان نوازی بھی ہوجاتی تھی اب غریب آدمی کدھر جائے برائلر مرغی کے گوشت کو تو پر لگ چکے ہیں اور مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ550 روپے فی کلو گوشت ہونے سے گاہگ کم ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرغی کی فیڈز کی درآمد پر پابندی ہے ہمیں پیچھے سے جو ریٹ ملے گا ہم تو اسی حساب سے فروخت کریں گے۔عام آدمی کا کہنا ہے انتظامیہ اور حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں۔خدارا غریب کے منہ سے نوالہ نا چھینیں دوسری طرف شادی بیاہ والے بھی پریشان ہیں کہ اب کیا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں