40

ساہیوال میں عوام گھی کے حصول کیلئے خوار ہونے پر مجبور

ساہیوال(بیوروچیف) ساہیوال گیمبر نورشا ہ اور قادر آباد میں درجہ دوم کا گھی نایاب ہو گیا غر یب عوام گھی کی تلاش میں دربدر اور ذلیل و خوار ہو نے پر مجبور ساہیوال ضلعی انتظامیہ بے بس اعلی حکا م سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکمر ا نو ں کی آپس کی لڑائی اور حکومت کی رسہ کشی کی وجہ سے ساہیوال میں ذخیرہ اندوز بیلگام جس وجہ سیایک کے بعد ایک بحران شدت اختیار کرنے لگا آٹا کھاد کے بعد اب گھی بحران بھی شدت اختیار کرگیا ساہیوال گیمبر قادر آباد نورشاہ میں درجہ دوم کا گھی نایاب ہو گیا درجہ دوم کے گھی مہنگا ہونے کے انتظار میں ساہیوال گیمبر قادر آباد نورشاہ کے دکاندار حضرات نے گھی ذخیرہ کر لیا غریب عوام گھی کی تلاش میں دربدر اور ذلیل و خوار ہونے پر مجبور جبکہ ساہیوال ضلعی انتظامیہ بے بس غفلت کی نیند میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی ساہیوال گیمبر قادر آباد نور شاہ کے شہری کسی مسیحا کے انتظار میں ساہیوال کی غریب عوام کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ وزیر اعلی پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ساہیوال گیمبر قادر آباد نورشاہ میں گھی ذخیرہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں