29

ساہیوال میں ٹریفک نظام درہم برہم ‘ اہلکار غائب ‘ حادثات میں اضافہ

ساہیوال (بیوروچیف)ساہیوال میں ٹریفک کے بگڑتے ہوے نظام کا ذمہ دار کون ٹریفک پولیس اہلکار سڑکوں چوکوں سے غائب ایمانداری سے ڈیوٹی کرنا خواب بنتا جا رہا ہے کرپٹ ترین اہلکار سڑکوں پر ڈیوٹی لگاوا کر غائب شہر بھر کے روڑ بلاک بیرون لاری اڈاچوک۔ پاکپتن چوک۔ جوگی چوک۔ صدر چوک۔ گھنٹوں گھنٹوں بلاک رہنا معمول بن گیا ڈسٹرکٹ وارڈن انچارج کی منتھلیاں عروج پر بار بار ساہیوال میں تعیناتی وارڈن ڈسٹرکٹ انچارج پر سوالیہ نشان ہے جن کے آنے پر ساہیوال ٹریفک پولیس سست روی کا شکار ہو جاتی ہے یہ ٹریفک کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو منہ مانگے چوکس میں ڈیوٹی لگوانے پر روزانہ کی بنیاد پر بھاری معاوضہ ادا کرنا پڑتا ہے ہر چوک کے مختلف ریٹ مقرر ہیں عارف والا پل عارف روڑ کی طرف چوک پاکپتن پل پاکپتن روڑ کی طرف اور جوگی چوک صدر چوک دیپالپور بازار چوک کہیں دور دور تک ٹریفک پولیس اہلکار نظر نہیں آئیں گے اگر نظر آئیں گے بھی تو خوش گپیوں میں مصروف نظر آئیں گے یا پھر کسی چاے کے سٹال پر لین دین کرتے ہوے نظر آئیں گے ہر چوک میں رکشے والے منہ اٹھا کر کھڑے اپنا اپنا اڈا بناے ہوے ہیں۔جس کی ماہانہ بھاری رقم ریکور ہوتی ہے منتھلی میں اور رشوت میں ساہیوال پنجاب بھر میں ایک نمبر جا رہا ہے یہاں کی عوام سیا ستدان جتنا مرضی رو پیٹ لیں کوئی شکایت نہیں سنتا ساہیوال میں لگے سفارشی افسران شاہی محلا ت جیسی زندگی پروٹوکول سے گزار رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں