37

ساہیوال میں چوری ‘ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ‘ شہری غیر محفوظ

ساہیوال (بیوروچیف)تھانہ غلہ منڈی ،تھانہ فرید ٹائون کے علاقہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ علاقہ میں بڑتی وارداتوں کی وجہ سے شہری غیر محفوظ ہوچکے ہیں،ساہیوال کے تھانوںکی حدود میں رات ہو یا دن سڑکوں پر سرعام روڈز پر کچھ شر پسند لوگ فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہو ئے ہیں شر پسند نامعلوم لوگوں کے طرف سے گلی محلوں میں رات کے وقت سرعام ہوائی فائرنگ کرنا معمول بنتا جا رہا ہے دونوں تھانوں کی حدود میں ہوائی فائرنگ چوری، ڈکیتی کی واردات کو روکنے میں تھانہ غلہ منڈی کی پولیس ناکام نظر آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں