33

ساہیوال میں ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ‘ مزاحمت پرنوجوان لہولہان

ساہیوال(بیوروچیف) نامعلوم ڈاکو نقدی’2موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کر فرار’مزاحمت پر ملزم نے گولی مارکر نوجوان کو زخمی کردیا۔ ڈکیتی کی واردات رات کے وقت یادگار چوک کے قریب ہوئی یہاں 95/6ـRکا رہائشی شفقت نواز اپنے کزن رضوان یاسین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر رات ایک بجے کے قریب شہر سے گھر واپس جا رہا تھاکہ راستے میں 2نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا۔ مزاحمت پر ملزم نے گولی مار کر رضوان یاسین کو زخمی کردیا اور گن پوائنٹ نقدی 9ہزار روپے اور 2موبائل فون’شناختی کارڈ وغیرہ اورموٹرسائیکل کی چھابی چھین کر فرار ہو گئے۔دوسری واردات 111/9ـLکے قریب ہوئی یہاں 81/Dپاکپتن کا رہائشی منظور شام کے وقت مزدوری کرکے موٹرسائیکل پر گھر واپس جارہا تھا کہ راستے میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی 3500روپے اورموٹرسائیکل مالیتی 67ہزار روپے اور شناختی کارڈ وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں