27

ساہیوال میں کھیلوں کے فروغ کیلئے آسٹروٹرف بچھایا جائے

ساہیوال (بیوروچیف) صوبائی سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز مسرت جبیں کا دورہ ساہیوال۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان کی محکمے کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ۔ جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ سیکرٹری سپورٹس مسرت جبیں نے ساہیوال ڈویژن میں تحصیل، ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل سطح پر ہونے والے سپورٹس پروگراموں کا جائزہ لیا اور کھیلوں کے انعقاد کو سراہا۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان نے سیکرٹری سپورٹس سے مطالبہ کیا کہ ساہیوال میں کھیلوں کے فروغ کیلئے آسٹروٹرف بچھایا جائے، سوئمنگ پول اور ہاسٹل بھی تعمیر کیا جائے۔ سیکرٹری سپورٹس نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق صوبے میں کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مختلف جگہوں پر پرانے سپورٹس گراونڈ کو فنگشنل کرنے کے ساتھ ساتھ نئے گراؤنڈز بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں