37

ساہیوال پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف متحرک

ساہیوال(بیوروچیف) منشیات فروشوں کے خلاف ڈی پی او ساہیوال صادق خان بلوچ کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی صدر سرکل رانا افتخار احمد خاں کی ھدایت پر ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ ذیشان بشیر ڈوگر کی زیر نگرانی انچارج پولیس چوکی ہڑپہ چوہدری امجد آرائیں کی کاروائی انٹر نیشنل سمگلر گرفتار منشیات برآمد انٹر نیشنل سمگلر عثمان عرف شانی بسواری موٹر سائیکل 125 گاؤں 1/10L سے آرہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر روکا تلاشی لینے پر چرس برآمد جس پر مقدمہ نمبر 25/23بجرم 9Cدرج کرلیا گیا ۔تفصیل کیمطابق منشیات فروشوں کے خلاف ڈی پی او ساہیوال صادق خان بلوچ کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی صدر سرکل رانا افتخار احمد خاں کی ھدایت پر ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ ذیشان بشیر ڈوگر کی زیر نگرانی انچارج پولیس چوکی ہڑپہ سب انسپکٹر چوہدری امجد آرائیں کی دبنگ کارروائی پولیس ذرائع کے مطابق مخبر کی اطلاع کہ انٹر نیشنل منشیات فروش عثمان عرف شانی ولد قادر قوم آرائیں سکنہ 1/10Lبسواری 125موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں سے منشیات لیکر آرہا مخبر کی نشان دہی پر موٹر سائیکل سوار کو روک کر پوچھ گچھ کی گئی جس پر اس نے اپنا نام عثمان عرف شانی بتایا دوران تلاشی چرس برآمد ہوئی جس پر پولیس تھانہ ہڑپہ نے ملزم کے خلاف بجرم 9C مقدمہ نمبر25/23 درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کردیا گیا منشیات کے بڑھتے ہوئے دھندے کے خلاف پولیس تھانہ ہڑپہ کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں