ساہیوال(بیورو چیف) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہرنبی دیوان کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ’سبزیوں و پھلوں کی نیلامی، قیمتوں اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر ا متیا زاحمدخاں کھچی کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گو رنمنٹ وسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اظہر نبی د یوان نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کر کے سبز یوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پھل و سبزی کی قیمتوں اور معیار کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے دوکانوں پر ریٹ لسٹوں کی موجودگی کو چیک کیا اور منڈی میں آنے والے خریداروں سے قیمتوں بارے دریافت کیا۔انہوں نے کسان پلیٹ فارم اور منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔
42