49

سرکاری نرخوں پر آٹے اورروٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے

کمالیہ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد ارشد بھدر و چیف آفیسر محمد طاہر فاروق کی ہدایت پر میونسپل آفیسر ریگولیشن محمد زوہیر کے شہر کے مختلف علاقوں میں آٹے کی دستیابی سمیت روٹی کے تندوروں کی چیکنگ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد ارشد بھدر نے ضلع بھر میں سرکاری نرخوں پر دوکانداروں کو آٹا فراہم کرنے سمیت تندوروں پر روٹی کا وزن اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے چیف آفیسرز کو ہدایات جاری کیں جس پر کاروائی کرتے ہوئے چیف آفیسر محمد طاہر فاروق اور میونسپل آفیسر ریگولیشن محمد زوہیر نے شہر کی مختلف دوکانوں کا اچانک معاینہ کیا اور آٹے کی فروخت سمیت دیگر ریکارڈ کو چیک کیا. انہوں نے مزید تندوروں پر روٹی کے معیار اور دستیابی کو بھی چیک کیا. اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آفیسر محمد طاہر فاروق نے کہا کہ سرکاری نرخوں پر آٹے اور روٹی کو فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور شہر بھر میں سرپرایز وزٹ کیے جارہے ہیں تاکہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نبٹا جاسکے. انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی بحران پیدا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں