29

سرگودھا میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کوسیراب کرنیکا سلسلہ جاری

سرگودھا (بیورو چیف) پابندی کے باوجود سرگودھا اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کو سیراب کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مختلف اقسام کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں ان خیالات کا اظہار فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد نسیم نے کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے ضلع بھر میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کو سیراب کرنے پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے اس کے باوجود سرگودھا شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کو سیراب کیا جارہا ہے جو انتہائی خطرناک ہے میاں محمد نسیم نے کہا کہ اس سے ہیپاٹائٹس بی سی کے علاوہ مختلف پیٹ کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں میاں محمد نسیم نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ سیوریج کے پانی سے سبزیاں سیراب کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں