37

سرگودھا میں ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا’ اہلکار غائب

سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا شہر میں ٹریفک کا جام ہونا معمول بن کر رہ گیا ہے کچہری بازار’ کارخانہ بازار’ امین بازار’ شربت چوک’ فیصل بازار’ سول ہسپتال چوک’ فاطمہ جناح روڈ ‘ نوری گیٹ چوک سمیت اہم شاہرائوں ٹریفک کا پھنسے رہنا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کیا انہوں نے کہا کہ جس کے باعث گردونواح کی آبادیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اکثر گاڑیوں کے گلی محلوں میں داخل ہونے سے وہاں کے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں