سرگودھا (بیوروچیف ) ڈویژنل کے چارو ں اضلاع میں زیرو ویسٹ ہفتہ صفائی مہم کا آغاز 6 مارچ سے کیا جارہا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی اس حوالے سے تیاریوں کا جائزہ اجلاس کمشنر / ایڈمنسٹریٹر محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آفیسر طارق پرویا ، ایم او فنانس ثوبیہ عقیل ، ایم او آر زویا مقصود بلوچ، ایم او پلاننگ ملک فیصل سعید اور ایم او آئی فرخ بابر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ زیرو ویسٹ ہفتہ صفائی مہم کے دوران عملہ صفائی دو شفٹوں میں کام کرے گا۔
55