سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا کے تا جر و ں میں اتحاد وقت کا اہم تقاضا ہے ہمارے آپس کے اختلافات کی وجہ سے مختلف قوتیں ہم پر حاوی ہوتی جارہی ہیں اگر ہم نے اپنی روش کو تبدیل کر تے ہوئے آپس میں اتفاق کی راہ نہ اپنائی تو آ نیو الے دنوں میں تاجروں کیلئے مشکلات مزید بڑ ھیں گی ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران بلاک نمبر 2 سرگودھا کے صدر میاں محمد عمران نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس کا واحد حل افہام و تفہیم سے نئے انتخابات ہیں دونوں دھڑوں کو اتفاق رائے سے ایسی روش اپنانا ہوگی جس سے کسی کا استحقاق بھی مجروح نہ ہو۔ اور تاجر برادری بھی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائے میاں محمد عمران نے کہا کہ تاجروں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اگر ہم نے اس وقت کا ضائع کیا تو ہمارے لئے مشکلات بڑھیں گی۔
46