34

سستا آٹا نہ ملنے پر شہری سڑکوں پر آگئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد میں بھی گندم اور آٹے کا بحران سنگین ہوگیا۔ آئے روزقیمتوں میں اضافے اور سستا آٹا نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں کا پارہ ہائی ہونے لگا اور حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ آج نڑ والا روڈ پر شہریوں نے مہنگے آٹے کے خلاف شدید ا حتجاج کیا اور سڑک بلاک کر د ی جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ مظاہرین نے مہنگی گندم اور آٹے کے بحران پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فوری طور پر سستے آٹے کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ فیصل آباد کی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا بھی ناممکن ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں