33

سستے داموں آٹا کی عدم دستیابی پرگہری تشویش کا اظہار

فیصل آباد(پ ر)انجمن تاجران کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں آٹے کی قلت ‘ قیمتوں میں اضافہ اور سستے داموں آٹا کی عدم دستیابی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی اپنے عروج پر ہے سستے آٹا کے حصول کیلئے غریب عوام کی لمبی قطاریں حکومت’ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی ناکامی ہے’ پنجاب حکومت سستے آٹا کی وافر مقدار کو یقینی بنائے ایسا لگتا ہے کہ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے قطعی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ اس و قت عوام آٹا کے حصول کیلئے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں سندھ میں ایک غریب محنت کش کی موت حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے اگرچہ حکومت دعویدار ہے کہ آٹا بحران پر قابو پا لیا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں