لاہور (بیوروچیف)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہپاکستان کی سیاست سے اتنا زیادہ دلبرداشتہ ہو گیا ہوں کہ کچھ بھی بننا پسند نہیں کرنا چاہتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاست تو آخری دم تک کروں گا لیکن یہ جو چیچک زدہ جمہوریت ہے میں اس سے بالکل بھی مطمئن نہیں ہوں۔پاکستان کی چیچک زدہ جمہوریت کی وجہ خاندانی سیاست ہے جس کی وجہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس چیچک زدہ جمہوریت میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ہے اور پھر اس میں نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دینے والے جج ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان خرابیوں کے ہوتے ہوئے پاکستان تو ترقی نہیں کر سکتا۔
52