15

سنگدل باپ کے تشدد سے زخمی 3سالہ بچہ دم توڑ گیا

لاہور (بیوروچیف) لاہور کے علاقے سبزہ زار میں باپ کے تشدد سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 3 سال کے ارشمان کو 3 جون کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ بچے پر تشدد کے الزام میں اس کا باپ خبیب الرحمان گرفتار ہے۔ جاں بحق بچے کی ماں مقدمہ درج کروانے سے انکاری تھی، کمسن بچے پر تشدد کا مقدمہ کرائے دار کی مدعیت میں درج ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے دونوں بچوں پر تشدد کرتا تھا، 6 سال کی بیٹی زمل چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں