45

سنی تحریک27جنوری تا5فروری تک عشرہ صدائے کشمیر منائیگی

فیصل آباد(پ ر)پاکستان سنی تحریک کشمیری مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 27 جنوری تا 5 فروری تک عشرہ صدائے کشمیر منا ئے گی ۔29 جنوری کو جیوے جیوے کشمیر چلڈرن ریلی ضلع کونسل تا پریس کلب اور 5 فروی کو کشمیر بچائوریلی ڈویژنل پبلک سیکرٹریٹ سے گھنٹہ چوک تک نکالی جائے گی۔ان خیالات کااظہار پی ایس ٹی کے ڈویژنل صدر پروفیسرپیرمحمد آصف رضا قادری نے عشرہ صدائے کشمیر کی تیاریوں کے سلسلہ میںڈویژنل پبلک سیکرٹریٹ میں جائز ہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی حلقہ جات میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ان پر مظالم کا پیغام پور ی دنیا تک پہنچانے کیلئے سیمینارز ،ریلیاں ،کنونشنز ،شہدائے کشمیر کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ 27جنوری بعد از نماز جمعہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے تمام صوبائی حلقہ جات میں کشمیر بنے گاپاکستان ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں