31

سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقع افسوسناک ہے

فیصل آباد (پ ر) سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقع انتہائی افسوسناک ہے’ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے’ آزادی اظہار رائے میں اس قسم کے گستاخانہ اقدامات کسی صو ر ت بھی قابل قبول نہیں’ حکومت وقت کو ایسی شر منا ک حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئے’ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فیصل آباد ڈویژن کے عہدیداران کی جنرل باڈی میٹنگ کے شرکاء سے چیئرمین فیصل آباد ڈویژن چوہدری اعجاز احمد گل’ صدر ڈویژن مرزا عابد حسین’ ضلعی صدر ملک خادم حسین’ ڈویژنل جنرل سیکرٹری میاں محمد عمران سرور’ وائس چیئرمین ڈاکٹر جاوید شریف’ نائب صدور میاں اکمل احسان’ خالد فخری’ حاجی محمد انور’ شازمہ بتول’ جوائنٹ سیکرٹری حافظ ابوبکر صدیق’ جوائنٹ سیکرٹری انم افضل نے کیا’ مقررین نے کہا کہ ہم 27 جنوری بعداز جمعتہ المبارک کو ضلع کونسل چوک میں اپنا زبردست احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں