38

سپورٹس آفیسرز کی قلت کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر

گوجرہ(نامہ نگار)سپورٹس آفیسرز کی قلت کی وجہ سے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو گیاکھیلوں سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہو رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈسڑکٹ اسپورٹس آفیسر اور تحصیل اسپورٹس آفیسرزکی عدم تعیناتی کی وجہ سے کھیل کے میدان متاثرہو رہے ہیںڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تین تحصیلوں میں صرف ایک تحصیل ا سپورٹس آفیسرتمام ذمہ داریوں سے انصاف نہیں کر سکتاجبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر بھی گذشتہ دو سال سے اضافی چارج کی بنیاد پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعینات ہیںسپورٹس حلقوں نے ڈی جی اسپورٹس پنجاب اور سیکرٹری اسپورٹس پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مستقل بنیادوں پر ٹی ایس او اور ڈی ایس او تعینات کیے جائیں تاکہ مسائل کی بروقت حل کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں