کمالیہ(نامہ نگار) سپیریئر کالج کمالیہ کے طلبا و طالبات نے ڈی پی او آفس ٹوبہ کا وزٹ کیا۔ پبلک ریلیشن آفیسر محمد عطا ء اللہ نے طلباء و طالبات کو ڈی پی او آفس میں موجود مختلف برا نچزپولیس خدمت مرکز،دفترٹریفک پولیس،سی ڈ ی یو برانچ،سیف سٹی،سی آر او برانچ،او ایس آ ئی،سیکورٹی برانچ،ویلفیئر برانچ،15 کنٹرول ر و م اور پی آر او برانچ کا وزٹ کروایا اوران برانچز کے کام کے متعلق طلباء و طالبات کو بریف کیااور و ہاں پر موجود سہولیات کے بارہ میں آگاہی د ی۔پی آر او محمد عطا ء اللہ نے طلباء کو بریفنگ د یتے ہوئے بتایا کہ پولیس خدمت مرکز کا مقصد عو ا م والناس کو ایک چھت کے تلے پولیس کریکٹر سر ٹیفکیٹ، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، اندراج گمشدگی، اندراج کرایہ داران اور رہنمائی برائے تشدد خواتین سمیت 14 سہولیات فراہم کرنا ہے۔
