24

سکول ٹیچرپربھائی سمیت تشدد کرنیوالے مقدمہ کی زد میں آگئے

گوجرہ (نا مہ نگار) سکول ٹیچرکو بھائی سمیت تشددکا نشانہ بنانے والے مقدمہ کی زد میں آگئے ۔معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر280ج ب کے سکول ٹیچرمحبوب الرحمن کواس کے بھائی محمد عظیم سمیت ملزمان محمد کاشف وغیرہ نے گالی گلوچ کرتے اور تشددکا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیااور ملزمان فرارہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں