ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین مقابلے کے بعد دو دہشتگرد مارے گئے ‘ بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد ‘ مارے گئے دہشتگرد سیکورٹی فورسز کو متعدد واقعات میں مطلوب تھے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی ‘ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے دوران 2دہشتگرد مارے گئے ‘مارے گئے دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں سمیت دیگر دہشتگرد انہ کاروائیوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔
37