50

سکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور مسجد کے اندر کیسے پہنچا؟

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور مسجد کے اندر کیسے پہنچا؟ انکوائری ہو گی۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے مختصر گفتگو میں کہا کہ دہشت گردوں نے پولیس کو ہدف بنایا، خود کش حملہ آور کے لنک کہاں سے تھے؟ اس کی تحقیقات کریں گے، خود کش حملہ آور کے سہولت کاروں کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مختلف جگہوں پر سیکیورٹی ہوتی ہے، کسی ایک جگہ بھی موقع مل جائے تو دہشت گرد حملہ کرتا ہے، دہشت گردی کی یہ لہر نئی نہیں ہے بلکہ یہ مسلسل چل رہی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نیکٹا اورسیکیورٹی فورسز اپنا ا پنا کام کررہی ہیں، اس وقت ترجیح زخمیوں کو سنبھالنے کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں