54

سیاستدانوں کی لڑائی میں غریب فاقوں پرمجبور ہو چکا

فیصل آباد (پ ر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صوبائی امیرعلامہ عبدالرشید حجازی,ناظم اعلی حافظ محمد یونس آزاد, سید سبطین شاہ نقوی, مہر محمد عبداللہ, قاری محمد ارشد, خالد محمود اعظم آبادی, چوہدری عمرفاروق گجر حافظ نصراللہ, مولانا بہادر علی سیف, مولانا اشرف جاوید, قاری بشیراحمدعزیزی, مولانا اکرام اللہ طور, حافظ محمد نعمان طور ودیگر نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی لڑائی میں غریب, مزدور اور سفید پوش طبقہ فاقوں پر مجبور پر مجبور ہو چکا ہے, بجلی, گیس وپیٹرلیم مصنوعات میں ہو شربا اضافہ کے بعد آٹا, مرغی کا گوشت چاول کے ریٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں, آٹے کے بحران کی وجہ سے عوام خصوصا خواتین کئی کئی گھنٹے لائنوں میں کھڑے ہو کر ذلیل و خوار ہو رہی ہے اگر گندم وافر موجود ہے تو پھر بازار میں دستیاب کیوں نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں