30

سیاستدان مل بیٹھ کرپاکستان کی بہتری کیلئے فیصلے کریں

فیصل آباد(پ ر)انجمن تاجران فیصل آباد فیڈریشن اور آٹو پارٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر رانا تجمل وحید ‘سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشرف ‘جنرل سیکرٹری شاہد احمد وہرہ ‘حاجی ظہیر احمد ‘میاں سہیل رفیع ‘حاجی اعجاز حسن ‘چوہدری اقبال وزیر ‘میاں خالد محمود اور شیخ محمدطارق نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کو چاہیے کہ وہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مل بیٹھ کر پاکستان کی بہتری کے فیصلے کریں نہ کے ایک دوسر ے پر الزامات لگا کر 22 کروڑ عوام کو مشکلات سے دو چار کریں ‘حکومت اور اپو زیشن ایک دوسر ے کو ملتا تو دور کی بات پاس کھڑے ہونا بھی پسند نہیں کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں