29

سیاسی جماعتوں کا میثاق جمہوریت کے چارٹرپررضا مند ہونا ضروری ہے

فیصل آباد(پ ر)پاکستان کی سلامتی اور بقا مستحکم معیشت سے جڑی ہوئی ہے اور اس سلسلہ میں صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس ا ینڈ انڈسٹری ڈاکٹر خرم طارق نے میثاق جمہوریت کی اہمیت پر زور دیا اور حکومت وقت کو اس کی اہمیت کا احساس دلاتے ہوئے اس امر کی طرف توجہ مبذول کروائی کہ سب سیاسی جماعتوں کا میثاق جمہوریت کے چارٹر پر رضامند ہونا بہت ضروری ہے۔ تاکہ حکومتوں کی تبدیلی سے معیشت اور صنعتی ترقی کا عمل نہ رکے کیونکہ معاشی پالیسیوں کے تسلسل کے بغیر ملک کو چلانا ممکن نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے سابق صدور اور ایگزیکٹو کمیٹی کے منتخب ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس میٹنگ میں میاں محمد ادریس، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد، نائب صدر محمد اسلم بھلی، سابق صدور عاطف منیر شیخ، مزمل سلطان ودیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں