55

سیدنا ابوبکرصدیق کا نظام حکومت ریاست مدینہ کی عملی تصویرتھا

فیصل آباد (پ ر) خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نظام حکومت ریاست مدینہ کی عملی تصویر تھا۔آپ رضی اللہ عنہ کے امت پر بے شمار احسانات ہیں۔ خلفائے راشدین علیہم الرضوان کی عقید ت و محبت اور ادب و احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔وطن عزیز کے تمام مسائل کا حل خلافت راشدہ کے نظام کے نفاذمیں پوشیدہ ہے۔ان خیالات کا اظہا رپاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام” ہفتہ تاجدار صداقت ”کے سلسلہ میں منعقدہ ”تاجدار صداقت سیمینا ر ” سے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حافظ محمد یاسر قادری المدنی نے سٹی دفتر غلام محمد آباد میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ سیدنا حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ۖ کے وصال کے بعد امت کو بکھرنے سے بچایا۔ آج صدیقی کردار پر عمل کرتے ہوئے امت کو متحد و یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔حکومتی سطح پر خلفائے راشدین کے ایام نہ منا کرحکومت نے شدید مایوس کیا ہے۔ آج پوری دنیا میں اسلام کا گلشن صحابہ و اہلبیت رضی اللہ عنھم کی قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت ہے۔ اصلاح معاشرہ کا اہم ذریعہ مقدس ہستیوں کی تعلیمات کو اپنانے میںہے۔نبی کریم ۖنے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی پیروی کو نجات کا راستہ قرار دیا ہے۔ تقریب کے آخر میں ملکی ترقی،سلامتی واستحکام ملکی معاشی مشکلات کے جلد حل کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔اس موقع پر ممبر ڈویژنل رابطہ کمیٹی مولانا بہادرعلی رضوی ، حکیم منصورالحق شاہین، ظہیر احمد جوطہ ، بشارت رضوی، عبد المجید قادری و دیگر بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں