فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکمران حضرت سیدناصدیق اکبر کے طرز حکومت کو اپنا آئیڈیل بنائیں صحابہ کرام کی مبارک زندگیوں اور ان کے نقش قدم پر چل کر ہم دنیا میں عزت ترقی کا میابی حاصل کرسکتے ہیں۔مرکزی علماء کونسل پا کستا ن کے زیر اہتمام سیمینار کا اعلامیہ۔ مرکزی علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا صاحبزادہ ز ا ہد محمود قاسمی اور سیکرٹری جنرل مولانا شاہ نواز فار و قی کی اپیل پر ملک بھر میںحضرت سیدنا صدیق اکبر کا یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا اس موقع پر ملک بھر میں کانفرنسز اور سیمینا رز منعقد کئے گئے اسی سلسلہ میں ختم نبوت اسلا مک ریسرچ سنٹر ملحق جامع مسجد گول میں حضر ت سیدنا صدیق اکبر سیمینار زیرصدارت وائس چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی کے منعقدہوا جس میں مرکزی وائس چیئرمین صاحبزادہ پیر جی خالد محمودقاسمی مولانا یوسف فاروقی،میاں طیب ایڈووکیٹ ودیگر نے خطاب کیا۔
54