29

سیدہ فاطمہ کی حیات طیبہ خواتین کیلئے مشعل راہ ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار)جامعہ قادریہ ہائیر سیکنڈ ری سکول240موڑ جڑانوالہ میں جماعت اہلسنت جڑانوالہ کے زیر اہتمام محترمہ الحاجہ ذکیہ بانوں کی زیر صدارت سیرت سیدہ فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیھا سیمنار کا اہتمام کیا گیا،جس میں پروفیسر نرید فاطمہ ویمن کالج لاہور،محترمہ سعدیہ رائے،حافظہ نسرین اختر،مسز رائے شہباز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سیدہ فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیھا کی زندگی آج کی خواتین کیلئے بہترین نمونہ ہے۔جامعہ قادریہ ہائیر سکینڈری سکول کی طالبات کو تعلیم سے پہلے تربیت دی جاتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آج کی بیٹیوں کیلئے سیدہ پاک کی زندگی میں ہر میدان میں رہنمائی موجود ہے،اگر ہم چاہتی ہیں کہ ہماری بیٹیوں کا اخلاق اور کردار بہترین ہو جائے تو حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرہ کے اخلاق و کردار کو اس نئی نسل تک پہنچانا ہو گا،حکومت کو چاہئے کہ سکولز و کالجز کے نصاب میں سیرت فاطمتہ الزہرہ اور سیرت ازواج مطہرات کو شامل کیا جائے،اگر ازواج مطہرات اور حضور ۖ کی صاحبزادیوں کی پاکیزہ زندگیوں کو ہم نصاب میں شامل کریں گے تو یقینا ہر گھر سے سیرت فاطمتہ الزہرہ اور کردار عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھما آلہ خوشبو آئے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں