اسلام آباد(بیوروچیف)سیلاب کی تباہ کاریوں کے مزید اثرات سامنے آنے لگے، یکم فروری تک کپاس کی پیداوار میں 36 فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق یکم فروری تک کپاس کی پیداوار 36 فیصد کمی کے بعد 47 لاکھ 60 ہزار بیلز ریکارڈ کی گئی۔سندھ میں کپاس کی پیداوار 47 فیصد کمی کے بعد 18 لاکھ بیلز جبکہ پنجاب میں کپاس کی پیداوار 26 فیصد کمی کے بعد 28 لاکھ 90 ہزار بیلز ریکارڈ کی گئی۔اس عرصے میں ٹیکسٹائل ملز نے 41 لاکھ 70 ہزار بیلز کی خریداری کی، زرعی ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلوں اور سیلاب کے باعث کپاس کی پیداوار میں کمی ہورہی ہے۔
39